حیدرآباد ۔3۔مئی (اعتماد نیوز)تلنگانہ کے کانگریس صدر پی لکشمیا نے آج دعوی
کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس ہی حکومت قائم کریگی۔ جس میں کوئی شک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تشکیل
تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی وجہ سے ہی
تلنگانہ کے عوام نے کانگریس کو منتخب کی ہے۔ جبکہ ٹی آر ایس اس سلسلہ میں
اپنے حکومت کے قیام کے دعوے کرتے ہوئے مائنڈ گیم کھیل رہی ہے۔